مقبوضہ کشمیر کا دارلحکومت جموں سے سرینگر منتقل ہوگیا

مقبوضہ کشمیر کا دارلحکومت جموں سے سرینگر منتقل ہوگیا

سری نگر(کے پی آئی( مقبوضہ کشمیر کا دارلحکومت جموں سے سرینگر منتقل ہوگیا ہے ۔ پیر کے روز سرینگر میں سول سیکرٹریٹ نے کام شروع کر دیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کا دارلحکومت چھے ماہ( گرمائی ) جموں اور چھے ماہ ( سرمائی ) سری نگر میں ہوتا ہے ۔ریاست کے سرمائی دارا لخلافہ جموں میں 6مہینوں تک مسلسل کام کاج کرنے کے بعدحسب روایت ریاست کے تمام دفاتر جن میں وزیر اعلی اور ان کے وزراکے دفاتر بھی شامل ہیں سرینگر میں کھل گئے ہیں۔ سری نگر میں انتہائی سخت سیکورٹی کے تحت دفاتر میں کام کاج شروع ہوا۔سول سیکریٹریٹ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ وزیر اعلی مفتی محمد سعید اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار سرینگر میں اپنے دفتر کا کام کاج سنبھا لا گرمائی دارلخلافہ سرینگر میں اپنے دفتر کا کام کاج سنبھالتے وقت وزیر اعلی عمرعبداللہ کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...