نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ ساؤتھ آئی لینڈ کے سیاحتی قصبات کوئنز ٹاؤن اور وانا میں 59 کلو میٹر کی دوری پر 10 کلو میٹرکی گہرائی میں تھا اور زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ‘ نیوزی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ وانا پولیس کے مطابق زلزلے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

مزید :

عالمی منظر -