کویت ،حکومت کا تا رکین وطن پر مزید ٹیکس نافذ کرنے پر غور

کویت ،حکومت کا تا رکین وطن پر مزید ٹیکس نافذ کرنے پر غور

کویت(آن لائن)کویت حکومت ملک میں تا رکین وطن پر مزید ٹیکس نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔صفائی کے نام پر سالانہ 25دینار (8,500)آٹھ ہزار پانچ سو روپے پا کستانی فی اقامہ لاگو کرنے کے پلان پر غور کیا جا رہا ہے۔ایک مقامی عربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ کویت کے ایک ممبر نے بتایا ہے کہ کویت میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکیوں پر بھی صفائی ٹیکس لاگو کرنے کا ایک تجویز زیر غو ر ہے۔جس کے مطابق ’’پبلک کلینگ سروس‘‘ کے نام پر25دینار فیس ادا کر نا ہو گی ۔ایک کویتی ایڈووکیٹ محامی عبداللہ الکندری نے کہا ہے کہ تارکین وطن سے مذکورہ فیس ورک پر مٹ’’اقامہ‘‘ تجدید کراتے وقت وصول کی جائے گی۔واضح رہے کہ کویت میں غیرملکی لیبر پر پہلے ہی بہت سارے ٹیکس لاگو ہیں اور ذرائع آمدن کم ہیں جس کی وجہ سے ’’پبلک کلینگ سروس‘‘کے نام پر مزید ٹیکس ایک اضافی اور بھاری بوجھ تصور کیا جائے گا۔

*دریں اثناء کویت ٹریفک پولیس نے 14غیر ملکیوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کر نے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ان افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ گرفتار ہو نے والوں میں تین بھارتی،ایک بوسینائی،ایک امریکی،ایک عراقی،ایک لبنانی اور ایک شامی باشندہ شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...