روس کے ساتھ باہمی تجارتی حجم بڑھا کر ایک سو ارب ڈالر کرنے کے خواہاں ہیں، چینی سفیر

روس کے ساتھ باہمی تجارتی حجم بڑھا کر ایک سو ارب ڈالر کرنے کے خواہاں ہیں، چینی ...

بیجنگ (اے پی پی) روس میں چین کے سفیر لی ہوئے نے کے کہا ہے کہ رواں سال روس چین روس کے ساتھ باہمی تجارتی حجم بڑھا کر ایک سو ارب ڈالر کرنے کا خواہاں ہے۔اپنے ایک بیان میں سفیرنے کہا کہ چین کو توقع ہے کہ روس کے ساتھ اقتصادی راہداری سے متعلق سمجھوتہ طے کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ملانے والی گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کرنے اور ایک اور گیس پائپ لائن کی تعمیر سے متعلق سمجھوتہ بھی زیر غور ہے ۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک روس کے مشرقی علاقوں کو فروغ دینے میں تعاون کر سکتے ہیں۔

اور علاقائی تعاون بڑھا سکتے ہیں اوران میدانوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...