ریاستی انتظامیہ میں انتظامی سطح کے افسران کا بحران‘سپیشل سیکریٹریوں کی تعداد صرف 24، 21 ایڈیشنل ہیں

ریاستی انتظامیہ میں انتظامی سطح کے افسران کا بحران‘سپیشل سیکریٹریوں کی ...

سری نگر(کے پی آئی( مقبوضہ کشمیر حکومت کو بیورو کریسی میں وسط اور اعلی سطح پر انتظامی افسران کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامی سطح پر افسران کی شدید قلت ہے،کچھ سطحوں پر موجودہ افسران مطلوبہ تعداد سے کم تعینات ہیں جبکہ افسران اور حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاایس ڈی ایم سے لیکر سپیشل سیکریٹری سطح کے افسران تک 171 انتظامی افسران کی کمی ہے ۔

مذکورہ آفیسر کا کہنا ہے انتظامی محکموں میں سپیشل سیکرٹریوں کی تعداد36 ہونی چاہئے جو فی الوقت صرف 24 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح حکومت کو21 ایڈیشنل سیکریٹریوں اور11ڈپٹی سیکریٹریوں کی کمی کا سامنا ہے۔مذکورہ آفیسر نے کہاکہ اضلاع کی تعداد کے مطابق ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنروں کی تعداد 22 ہونی چاہئے،جو اس وقت صرف 13 ہے۔محکمہ عمومی انتظامیہ نے افسران کی کمی کا اعتراف کیا تاہم محکمہ کے سیکریٹری محمد اشرف بخاری نے کہایہ اعداد و شمار غلط ہیں۔افسران کی کمی ہے لیکن یہ تعداد 40سے لیکر 50تک ہی ہوگی۔ بخاری نے کہاخالی جگہوں کو پر کرنے مین وقت لگتا ہے اور یہ ایک معمول ہے اورسرکاری سطح پر کوئی جمود نہیں ہے۔سیکریٹری نے کہاہماری سروس سیکٹر ملک میں سب سے اچھا ہے۔ یہ کسی دوسرے ملک کی حالت کے برعکس ہے اوریہاں فروغ کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کا طریقہ کار اپنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بخاری نے کہاکہ مقامی افسران کو آرالیکر محکمہ کے پاس آنا چاہئے تاکہ ان پہ بحث کی جائے۔انہوں نے کہامیں انہیں چیلینج کرتا ہوں کہ وہ ایک مفصل رپورٹ لیکر آئیں ۔آپ انہیں آنے دیجئے ،ہم دیکھ لیں گے کہ مسائل کہاں ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...