لبنان میں داعش سے وابستہ عالم کو گرفتار کر لیا گیا

لبنان میں داعش سے وابستہ عالم کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (آن لائن)لبنان میں سکیورٹی فورسز نے عراق اور شام میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) سے تعلق اور بھرتی کنندہ ایجنٹ ہونے کے شْبے میں ایک عالم کو گرفتار کر لیا ہے۔لبنان کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ''ابراہیم البرکات کو شمالی شہر طرابلس کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر اس شہر میں داعش کا مذہبی مفتی ہونے کا الزام ہے''۔ابراہیم برکات کی عمر چالیس اور پچاس سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ انھیں لبنان کے شمالی علاقے سے ایک جعلی پاسپورٹ کے ذریعے ترکی کی جانب فرار ہونے ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ان پر طرابلس میں داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام ہے جو عراق اور شام میں جا کر لڑتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر گذشتہ سال اس سنی اکثریتی شہر میں لبنانی فوج کے یونٹوں پر حملوں کا بھی الزام ہے۔

مزید :

عالمی منظر -