مقبوضہ کشمیر حکومت عالمی بنک سے 1500کروڑ رپے قرض حاصل کرے گی
سری نگر(کے پی آئی( مقبوضہ کشمیر حکومت بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے عالمی بنک سے 1500کروڑ رپے قرض حاصل کرے گی۔اس سلسلے میں عالمی بنک اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔ ریاستی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے فنڈز کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہوئے سیلاب زدگان کے ریلیف ، ملازمین کی تنخواہوں، سبکدوش ملازمین کی پنشنوں اور ٹھیکہ داروں کی بلوں کی واگزاری میں تاخیر دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں دوسری طرف سول سیکرٹریٹ جموں سے سری نگر منتقلی کے موقع پر بھاری رقم شہر میں رنگ و روغن پر خرچ کی گئی ۔ ز بوں حال سڑکوں پر رنگ روغن دیکھ کرحکومت کی بے حسی صاف نظر آتی ہے ۔
جموں میں 6ماہ تک سیکرٹیریٹ کے کام کاج کی مدت کی تکمیل کے بعد اور گرمائی دارالخلافہ سرینگر میں دفاتر کے کھلنے سے قبل شہر سرینگر کی خستہ حال سڑکوں کی تزئین اور آرائش کا کام زوروں پر ہے ۔