پرامن مقاصد کے لئے خلائی تحقیق شمالی کوریا کا حق ہے،کم جونگ

پرامن مقاصد کے لئے خلائی تحقیق شمالی کوریا کا حق ہے،کم جونگ

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا مصنوئی سیارچوں کا استعمال جاری رکھے گا۔یہ بات انھوں نے قومی خلائی ایجنسی کے تحت قائم مصنوعی سیارچوں کی پروازوں کی نگرانی کرنے والے مرکزکے دورہ کے موقع پر کہی ۔انھوں نے کہا کہ پرامن مقاصد کے لئے خلائی تحقیق شمالی کوریا کا جائز حق ہے۔واضح رہے کہ مصنوعی سیارچوں کی پروازوں کی نگرانی کرنے والا مرکز حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق شمالی کوریا کچھ تحقیقات مصنوعی سیارچے مدار میں پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے لیکن ان اطلاعات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید : عالمی منظر


loading...