ہجوم کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی ویڈیو افغان عدالت میں پیش کر دی گئی

ہجوم کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی ویڈیو افغان عدالت میں پیش کر دی گئی

کابل(اے پی پی) افغان عدالت میں ہجوم کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی ویڈیو پیش کر دی گئی۔ مذکورہ خاتون کو قرآن کے صفحات نذر آتش کرنے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے کوڑے مارے تھے اور بعد میں جلا ڈالا تھا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 27 سالہ فرخندہ کوہلاک کرنے کے الزام 50 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔گزشتہ روز اس مقدمے کی سماعت کے دوسرے روز عدالت نے پراسیکیوٹرزکو یہ ویڈیو عدالت میں چلانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کومشتعل ہجوم نے قرآن کے صفحات نذر آتش کرنے کے الزام میں فرخندہ کو تشدد اورکوڑے مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اور بعد میں اس کی لاش کو نذرآتش کر دیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...