کشمیری تاجر سیلاب متاثرین کی بحالی کے مطالبے کے حق میں آج ہڑتال کریں گے

کشمیری تاجر سیلاب متاثرین کی بحالی کے مطالبے کے حق میں آج ہڑتال کریں گے

سری نگر(کے پی آئی( کشمیری تاجر سیلاب متاثرین کی بحالی کے مطالبے کے حق میں آج (منگل ) کو ہڑتال کریں گے ۔ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری ادارے بند رکھے جائیں گے ۔ ہڑتال کی اپیل کشمیر ٹریڈز اینڈ مینو فیکچرز فیڈریشن نے کی ہے ۔۔فیڈریشن نے سیلاب متاثرین کے حق میں بازآبادکاری اقدامات کیلئے حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے5ستمبر کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے فیڈریشن سربراہ حاجی محمد یاسین خان نے بتایا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے ستاھ ابھی تک مذاق کیا ہے اور یہاں کے سیلاب متاثرین کی بھلائی کے بجائے وزیراعلی ممبئی میں بالی ووڈ کے ساتھ میٹنگیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاجروں کے ساتھ مذاق کا یہ عالم ہے کہ حال ہی میں مقامی حکومت نے وزیراعلی فنڈ سے سیاسی کارکنوں اور حامیوں میں ہی امداد تقسیم کی جبکہ اصل سیلاب متاثرہ تاجروں کے حق میں کوئی بھی رلیف یا امداد تقسیم نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ سطح پر صرف سروے اور فارم جمع کئے جانے کا عمل اختیار کرکے متاثرین کا وقت برباد کیا جارہا ہے۔

جس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔یاسین خان کے مطابق انہوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ٹرانسپورٹروں اور دیگر تاجر انجمنوں سے بھی رابطہ کیا ہے اور حکومت پر دبا ڈالنے کیلئے ان سے بڑے پیمانے پر تعاون کی درخواست کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...