علی ظفر ، دہلی کا موسٹ سٹائلش ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

علی ظفر ، دہلی کا موسٹ سٹائلش ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
علی ظفر ، دہلی کا موسٹ سٹائلش ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

  


لاہور (فلم رپورٹر)علی ظفر جنہوں نے حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں موسٹ سٹائلش امپورٹ کا ایوارڈ جیتا تھا اب انہوں نے ہندوستان ٹائمز دہلی موسٹ سٹائلش 2015میں دہلی موسٹ سٹائلش امپورٹ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دیا۔ہندوستان ٹائمزکے مطابق علی ظفر ایسی سٹائلش پرسنیلیٹی کے حامل ہیں جن پر ہر گیٹ اپ اور لباس نا صرف جچتا ہے بلکہ ان کے پرستار ان کے ہر انداز کو پسند کرتے اور اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ علی ظفر جو کے اس موقع پر نیلے رنگ کے ہیوگو بوس سوٹ میں ملبوس تھے۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہاآج کادن ان کی زندگی کے لیے بہت اہم دن ہے۔ علی ظفر نے گٹار پر سر چھیڑکر حاضرین کے دل جیت لیے۔ دوسرے ایوارڈ جیتنے والوں میں اکشے کمار، ارجن کپور ،انیل کپور اور دیگر شامل تھے۔

مزید : کلچر


loading...