سکیورٹی وجوہات‘بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزہ نہ مل سکا
لاہور(آئی این پی) بھارتی اداکار انوپم کھیر کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا ویزہ نہ ملا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار کو ایک نامور این جی اوز نے اپنے پرو گراموں میں شر کت کیلئے لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انوپم کھیر نے پاکستان آنے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی لیکن پاکستانی سفارتخانے سے سیکورٹی وجودکی وجہ سے انکا پاکستان کا ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے تاہم این جی او اب انکوکر اچی یا اسلام آباد بلانے پر غور کر رہی ہے اور امید ہے وہ رواں ماہ کے آخرتک کر اچی آئیں گے اداکار نے بہت خوشی سے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی اور ان کو اب ویزہ نہ ملنے پر بہت افسوس بھی ہوا کیونکہ وہ پاکستان آنا چاہتے تھے اور انکی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس کے لئے انہوں نے تیاریاں بھی مکمل کرلی تھیں۔