شردھا کپور اے کلاس اداکاراؤں میں جگہ بنانے میں کامیاب

شردھا کپور اے کلاس اداکاراؤں میں جگہ بنانے میں کامیاب
شردھا کپور اے کلاس اداکاراؤں میں جگہ بنانے میں کامیاب

  


 ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ شردھا کپور کو بالی ووڈ کی چمکدار دنیا میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے مگر وہ اے کلاس اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس میں اس کی کام سے لگن اور محنت کا بہت بڑا ہاتھ ہے حال ہی میں شردھا کپور کام کو دوسرے امور پر فوقیت دیتے ہوئے اپنی دوستوں کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیروتفریح کا پروگرام کینسل کرکے اپنی کام سے لگن کا نیا ثبوت دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شردھا نے دوماہ قبل اپنی دوستوں کے ساتھ جزیرہ میکرونیزیا کی سیر پر جانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا شروع کردی تھی۔ اور اس سلسلہ میں ان کا وہاں سات روز تفریح کا پروگرام تھا۔

مزید : کلچر


loading...