رشید ساجد مسئلہ کشمیر پر نئی فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف

رشید ساجد مسئلہ کشمیر پر نئی فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف

لاہور ( فلم رپورٹر)فلموں کے سینئر رائیٹر رشید ساجد چھٹی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر نئی فلم کی کہانی لکھ رہے ہیں۔رشید ساجد نے بتایا کہ وہ قبل ازیں 5 مرتبہ مسئلہ کشمیر پر فلموں کی کہانیاں لکھ چکے ہیں اس مرتبہ پھر خدا دیکھ رہا ہے نامی فلم میں مسئلہ کشمیر اور اس کے واقعات کے حوالے سے دیکھنے والوں کو نئی تاریخی معلومات فراہم کر یں گے۔فلمساز حاجی شیرا کی اس فلم کے ڈائریکٹر اقبال کشمیری ہیں ۔فلم جدید ٹیکنالوجی پر بنے گی اور پاکستان اور بیرون ممالک ریلیز کی جائے گی۔رشید ساجد نے بتایا کہ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے متعدد تاریخی کتب کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...