فلم ’’ویلکم بیک‘‘ کی عکسبندی کی تاریخ میں ایک بار پھر تاخیر

فلم ’’ویلکم بیک‘‘ کی عکسبندی کی تاریخ میں ایک بار پھر تاخیر

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’ویلکم بیک‘‘ کی عکسبندی کی تاریخ میں ایک بار پھر تاخیر کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ویلکم بیک‘‘ جوکہ 2007ء میں بننے والی فلم ویلکم کی سیکوئل فلم ہے، کی عکسبندی کا آغاز جنوری میں ہونا تھا تاہم چند وجوہات کی بناء پر فلم کی تاریخ میں تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز اب مئی کے آخر سے ہوگا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں انیل کپور، نانا پاٹیگر اور پریش راول شامل ہیں جو پہلی فلم کا بھی حصہ تھے جبکہ سیکوئیل میں جان ابراہام، اکشے کمار اور شروتی ہاسن کترینا کیف کی جگہ اس فلم میں ہیں۔

مزید : کلچر


loading...