ابراہیم فیض کی نئی البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

ابراہیم فیض کی نئی البم کی ریکارڈنگ کا آغاز
ابراہیم فیض کی نئی البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

  


لاہور (فلم رپورٹر)’’شیشہ‘‘ فیم گلوکار ابراہیم فیض نے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں مقامی سٹوڈیومیں وہ اپنے نئے البم کے ٹریکس بنوا رہے ہیں اس نئے البم کو عید الطفر پر ویڈیو کے ساتھ ملک بھرمیں سازگولڈ پروڈکشن ریلیز کرے گی۔ایک ملاقات کے دوران ابراہیم فیض نے بتایاکہ وہ اپنے ٹی وی چینل کی پرموش میں مصروف تھے انہوں نے یورپ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اپنی نشریات کا آغاز کردیاہے جو کامیابی سے جاری ہیں اس مصروفیت کی وجہ سے وہ اپنے نئے البم کو وقت نہیں دے پارہے تھے اب فراغت کے بعد انہوں نے اپنے البم کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے انہوں نے کہاکہ اس البم کی ویڈیوز بھی رمضان سے قبل مکمل کرلی جائینگی اور عیدالفطر پر اسے ساز گولڈ پروڈکشن ملک بھرمیں ریلیز کردے گی۔

مزید : کلچر


loading...