پاکستان کے بارے میں غیر ملکی صحافیوں کے تاثرات

پاکستان کے بارے میں غیر ملکی صحافیوں کے تاثرات

کراچی میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے صحافیوں نے اس تاثر کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور باہر بیٹھ کر لوگوں کو ملک کی صحیح تصویر نظر نہیں آتی یا بعض حلقے جان بوجھ کر غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں واپس جا کر پاکستان کا درست امیج اپنی تحریروں میں پیش کریں گے۔ اور لوگوں کو بتائیں گے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے۔ اور لوگ بھی پرامن ہیں۔کہیں کہیں اور کبھی کبھاراِکّا دُکّا وارداتوں کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ پاکستان میں حالات بہت ہی خراب ہیں، غیر ملکی صحافیوں کا یہ تاثر درست ہے اور انہیں اپنے ملک واپس جا کر پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کا ردّ کرنا چاہئے۔صحافیوں نے کراچی کے حالات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں، وہ تین دن تک مختلف اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے، شہر میں گھومتے پھرتے رہے،ریستورانوں میں آتے جاتے رہے، اس لئے انہوں نے خود جو تاثر قائم کیا، اب ان کا فرض ہے کہ اپنے ملکوں میں جا کر اہل وطن کی غلط فہمی( اگر کوئی ہو) دور کریں اور انہیں پاکستان کے بارے میں صحیح معلومات دیں۔

مزید : اداریہ


loading...