ڈھول بجانا میراشوق ہی نہیں جنون ہے،حوریہ عصمت

ڈھول بجانا میراشوق ہی نہیں جنون ہے،حوریہ عصمت
ڈھول بجانا میراشوق ہی نہیں جنون ہے،حوریہ عصمت

  


لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان کی پہلی خاتون ڈھول پلئیرحوریہ عصمت نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ڈھول بجانا ان کا شوق ہی نہیں جنون بھی ہے اور اس جنون کو لے کر وہ پوری دنیا میں جانا چاہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حوریہ عصمت نے بتایاکہ انہیں شروع سے ہی صوفی ازم سے لگاؤ تھا مگر ان کی شوبزمیں انٹری بطوراداکارہ ہوگئی۔انہوں نے اپنے اس شوق کی تکمیل کے لیئے نامورڈھول پلئیرگونگا سائیں اورمٹھوسائیں سے ڈھول بجانا سیکھنا شروع کردیا اور جب انہوں نے مجھے اجازت دی میں نے شوز اور مزارات پر ڈھول بجانا شروع کردیامجھے خوشی ہے کہ میں اپنے اس شوق کی تکمیل کررہی ہوں اور باقاعدہ سیکھ کر کررہی ہوں میری اس پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جارہاہے اب تک بہت سارے شہروں میں ڈھول پلے کرچکی ہوں اور اب میری خواہش ہے کہ میں دنیا بھرمیں اپنے اس فن کو پیش کروں اس کے لیئے وہ بہت جلد بیرون ممالک کا ایک دورہ کررہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...