اداکار رام کپور دوبارہ سنی لیون کے ساتھ فلم میں کام کریں گے

اداکار رام کپور دوبارہ سنی لیون کے ساتھ فلم میں کام کریں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار رام کپور ایک بار پھر اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار رام کپور جوکہ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم ’’کچھ کچھ لوچا ہے‘‘ میں جلوہ گر ہو چکے ہیں، نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں بھی اداکارہ سنی کے ساتھ ہی جلوہ گر ہوں گے۔ رام کپور کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ سنی لیون ایک محنتی اور پیشہ ور اداکارہ ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا ہے اور وہ خوش ہیں کہ انھیں ایک بار پھر سنی کے ساتھ انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ فلم گزشتہ فلم کی طرح کامیڈی فلم نہیں بلکہ ایکشن فلم ہوگی۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں سال کے اختتام پر ہوگا اس فلم سے اداکارہ کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور اس میں ان کا کردار بھی بہت منفرد ہے اور شائقین بہت پسند کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...