پاکستانی فلم پروڈیوسرز کا عالمی مارکیٹ کیلئے فلمیں بنانے کا فیصلہ

پاکستانی فلم پروڈیوسرز کا عالمی مارکیٹ کیلئے فلمیں بنانے کا فیصلہ

 لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی فلم پروڈیوسرز نے عالمی مارکیٹ کے لئے فلمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا۔دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی پذیرائی اور ایوارڈز ملنے کے بعد نئی سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ گئے۔معلوم ہوا ہے کہ نئی فلموں کے لیے ایسے موضوعات اور کہانیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو بیرون ممالک بھی توجہ کامرکز بن سکیں۔پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ہماری فلموں میں موضوعات کی یکسانیت نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے لا علمی سے بھی ہماری فلمیں خراب ہوئی ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...