احسن خان کا اپنی فلم کے لئے فرح خان کو کوریو گرافر لینے کا فیصلہ

احسن خان کا اپنی فلم کے لئے فرح خان کو کوریو گرافر لینے کا فیصلہ
احسن خان کا اپنی فلم کے لئے فرح خان کو کوریو گرافر لینے کا فیصلہ

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار اور ماڈل احسن خان نے اپنی فلم میں فرح خان کو کوریوگرافر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق احسن خان اور فرح خان کی دبئی میں ہونے والے ٹی وی ایوارڈ شو میں ملاقات ہوئی اور انہوں نے فرح خان کو اپنی فلم کی کوریوگرافی کی پیشکش کی جس کو انہوں نے قبول کرلیا ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے یہ پیشکش اسی صورت میں قبول کی ہے کہ ان کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔اس فلم میں احسن خان کے مقابل مہوش حیات ہیروئن ہوں گی ۔اداکار اس فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...