دورہ زمباوے‘ سکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کل پاکستان آئیگی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم کل بدھ کو پاکستان پہنچے گی اور 7 مئی کو اپنے وطن واپس روانہ ہوگی ۔۔پی سی بی اور حکومت پنجاب نے زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم کو بریٖفنگ دینے کے لئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے ۔پی سی بی کے جی ایم میڈیا آغا اکبر کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر انتہائی فول پروف سیکورٹی مہیا کیا جائے گی ۔زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی ہموار ہوگی ۔ ۔واضح رہے کہ زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم نے پہلے 4مئی کو پاکستان پہنچنا تھا لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے سیکورٹی ٹیم 6مئی کو پاکستان پہنچے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر چکا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 22 سے 31 مئی تک 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔، زمبابوے کی ٹیم 19مئی کو پاکستان پہنچے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 اور 24 مئی کو کھیلے جائیں گے جب کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز 26، 29 اور 31 مئی کو کھیلی جائے گی اور تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم یکم جون کو وطن واپس روانہ ہوگی ۔ سری لنکن ٹیم پر 2009میں لاہور میں ہونے والے حملہ کے بعد زمبابوے آئی سی سی کا پہلا فل ممبر ملک ہے جس کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر یگی ۔