پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع

ڈھاکہ( نیٹ نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شروع ہوگا۔ دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ٗ وارم اپ میچ سمیت اسے تین ون ڈے میچز کی سیریز اور واحد ٹی 20 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ٗ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان نے فتح کا بہترین موقع گنوا دیا اور بنگلہ دیش ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ قومی ٹیم کے پاس ون ڈے سیریز اور واحد ٹی 20 میں شکستوں کا ازالہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کانٹے دار ہوگا اور میچ میں کامیابی کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے بنگلہ دیشی ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی بھی جیت کیلئے پر عزم ہیں امید ہے دوسرا ٹیسٹ جیت جائینگے

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...