چار پاکستانی کھلاڑی کبڈی لیگ میں شرکت کرینگے

چار پاکستانی کھلاڑی کبڈی لیگ میں شرکت کرینگے

 اسلام آباد (این این آئی)چار پاکستانی پلیئرز رواں برس بھارت میں شیڈول پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق جون اور جولائی میں شیڈول پرو کبڈی لیگ میں حصہ لینے والے چار پاکستانی کھلاڑیوں میں وسیم سجاد، طارق ڈوگر، تحسین اللہ اور ناصر علی شامل ہیں، ہم نے اس بار چار کھلاڑیوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ یہ کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، رواں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ابھی ہونا باقی ہے۔ نہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال چھ کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت کی تھی اور انہیں آٹھ سے دس لاکھ بھارتی روپے ملے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...