بنگلہ دیش کیخلاف کھلاڑیوں میں عزم و حوصلہ نظر نہیں آرہا،ظہیر عباس

بنگلہ دیش کیخلاف کھلاڑیوں میں عزم و حوصلہ نظر نہیں آرہا،ظہیر عباس

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ جو جذبہ اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم میں ہے وہ گرین شرٹس میں نظر نہیں آرہا۔ گیم پلان، عزم اور حوصلے کی کمی وجہ سے قومی ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش میں کوئی فتح حاصل نہیں ہوئی۔نہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی پر انہیں بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جیت کا جذبہ اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم میں نظر آرہا ہے اس کی قومی ٹیم میں کمی ہے، ان کے خیال میں موجودہ ٹیم میں کوئی بھی میچ ونر کھلاڑی موجود نہیں۔ ظہیر عباس نے مزید کہا کہ میچز کے دوران کوئی گیم پلان نظر نہیں آیا، بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ بھی بہت ناقص رہی، کیچز ڈراپ ہونا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

ظہیر عباس نے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...