ہاکی کھلاڑیوں کو معاوضہ میں اضافہ کیلئے کارکردگی بھی دکھانی ہوگی
لاہور( افضل افتخار) پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت چار ملکی ہاکی ایونٹ میں شرکت کررہی ہے جس کا انعقاد آسٹریلیا میں ہورہا ہے ٹیم نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں ناکامی حاصل کی ہے ایک تو طرف تو پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے اور وہ مشکلات کا شکار ہیں لیکن اگر ان کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو وہ مسلسل ناکامیوں کا شکار ہیں اگر انہوں مراعات لیکر بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو کون ذمہ داری قبول کرے گا اس وقت پاکستان کی کرکٹ اور ہاکی ٹیمیں شدیدمشکلات کا شکار ہیں اور مسلسل ناکامیاں ان کا مقدر بن رہی ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اس وقت ہاکی اور کرکٹ عہدے داروں کو کھیل کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔