چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان آج جنوبی کوریا سے پنجہ آزما ہوگا

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان آج جنوبی کوریا سے پنجہ آزما ہوگا

ہوبارٹ ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ گرین شرٹس کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچ کھیلے اور دونوں ہارے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6-0 جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اے سے ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی۔ پاکستانی ٹیم 7 مئی کو نیوزی لینڈ، 9 مئی کو جنوبی کوریا جبکہ 10 مئی کو آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...