ویمن ٹینس رینکنگ میں امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور سرفہرست

ویمن ٹینس رینکنگ میں امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور سرفہرست

پیرس ( نیٹ نیوز) خواتین ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی ہیں۔ اینجلیق کربر اور کیرولینا پلسکووا کی درجہ بندی میں بہتری جبکہ کارلا ساریز نوارو اور لوسی سفارووا کی تنزلی ہوئی ہے۔ ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز پہلے نمبر پر ہیں۔ رومانیہ کی سمونا ہالیپ 7755 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، روس کی ماریا شراپوا 7526 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا 6060 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی 4790 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...