سپر ایٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، لاہور لائنز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان

سپر ایٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، لاہور لائنز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے قومی سپر ایٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے لاہور لائنز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے ایل سی سی اے کے سربراہ خواجہ ندیم احمد کے مطابق لاہور لائنز میں کامران اکمل (کپتان)، احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، اظہر علی، سعد نسیم ، محمد سعید، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، عمران علی، محمد آفتاب، عدنان رسول، مصطفی اقبال، آصف رضا، قیصر اشرف اور امام الحق شامل ہیں عامر الیاس بٹ کو لاہور لائنز کا منیجر اور محسن کمال کو کوچ تعینات کیا گیا ہے یاد رہے کہ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 11مئی کو شروع ہو رہا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...