روبیل حسین فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

روبیل حسین فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ڈھاکہ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر روبیل حسین فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ روبیل حسین سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں، اس طرح کی انجریز سے نجات کیلئے تین سے چار ہفتے درکار ہوتے ہیں ۔

س لئے وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کے متبادل کے طور پر ابوالحسن کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...