بنگلہ دیش سے ٹیسٹ ہارنے کے باوجود پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

بنگلہ دیش سے ٹیسٹ ہارنے کے باوجود پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ۔ پاکستان کی اس ترقی کی وجہ قومی کرکٹ ٹیم کی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل یہ انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو ایک درجہ تنزلی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اسے ہار کا خمیازہ آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔انگلینڈ کو تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کے لیے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی لیکن انہیں ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔جہاں ایک طرف انگلینڈ کی تنزلی ہوئی تو دوسری جانب اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جو درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے تاہم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہارنے یا ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی ہو جائے گی۔