اچیلسی نے پانچویں مرتبہ انگلش پریمئیرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

اچیلسی نے پانچویں مرتبہ انگلش پریمئیرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

سٹیم فورڈ برج( نیٹ نیوز) انگلش کلب چیلسی نے کرسٹل پیلس کوایک صفرسے شکست دے کرپانچویں مرتبہ انگلش پریمئیرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا،اسٹیم فورڈ برج پرکھیلے گئے میچ میں ہوزیمورینیوکی ٹیم چیلسی کوکرسٹل پیلس کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا رہا، پہلے ہاف کے آخری لمحات میں چیلیسی کے پلے میکرایڈن ہیزرڈ پنالٹی پرگیند کوجال میں تونہ پہنچاسکے لیکن انہوں نے ریباو?نڈ پرگول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلادی،دوسرے ہاف میں کرسٹل پیلس کی خطرناک ٹیم چیلسی کے گول پوسٹ پرکئی حملے کئے لیکن گول کرنے میں ناکام رہی، یوں چیلسی نے اپنا پانچواں اوردوہزاردس کے بعد پہلا پریمئیرلیگ ٹائٹل جیت لیا،چیلسی نے پینتیس میچزمیں تراسی پوائنٹس کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا، مانچسٹرسٹی اورآرسنل کے سرسٹھ سرسٹھ پوائنٹس ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...