مردوخواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 7 ممالک کی شرکت کی تصدیق

مردوخواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 7 ممالک کی شرکت کی تصدیق

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ہونیوالے مردوخواتین کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کی 7 ممالک نے تصدیق کردی ہے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 20مئی کو شروع ہونیوالے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لفٹنگ کے مردوخواتین کے مقابلوں میں شرکت کی بھارت، بنگلہ دیش، چین، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور قطر نے تصدیق کردی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی خواتین کی ویٹ لفٹنگ کی ٹیم پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے، سیکرٹری نیشنل وومن ویٹ لفٹنگ نزہت جبیں نے کہا ہے کہ یہ بات ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ پاکستان کی خواتین اب ویٹ لفٹنگ کے میدان میں آ گئی ہیں، پہلی بار وہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں جس سے ان کے تجربے میں اضافہ ہوگا جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...