قومی کھلاڑی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم
اسلام آباد(اے پی پی) ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے قومی کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی عاطف کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے ہم نے بھرپور محنت کی ہے اس سے قبل بھی اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے اچھی اپوزیشن حاصل کی تھی۔