اولمپک کونسل آف ایشیا ایڈمنسٹریشن کورس برائے مردوخواتین شروع

اولمپک کونسل آف ایشیا ایڈمنسٹریشن کورس برائے مردوخواتین شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپک کونسل آف ایشیا ایڈمنسٹریشن کورس برائے مردوخواتین لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگیا۔ کورس کا افتتاح صوبائی وزیر قانون، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمرملک، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے ملحقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کورس سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ وہ جلد ہی پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی میٹنگ وزیراعلیٰ پنجاب سے کروائیں گے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی خالد محمود نے کہا کہ کھیلوں میں ایڈمنسٹریشن کا بہت بڑا رول ہے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے کہا کہ کورس میں پنجاب بھر کی تمام کھیلوں کی نمائندگی ہے۔قبل ازیں کورس سات روزہ کورس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی خالد محمود ، پائندہ ملک اور میاں محمد رفیق نے مختلف لیکچرز دیئے۔ کورس میں عبدالغفار (ایتھلیٹکس)، مس زیبا منظور (آرچری)، سید فاخر علی شاہ (بیس بال)، ڈاکٹر نبیل احمد (باڈی بلڈنگ)، سید اوج ظہور، مس افشاں یونس (باسکٹ بال)، مس ندیم منظور، محمد عمران (سائیکلنگ)، شاہد صادق (کنوئینگ)، محمد یاسین (جمناسٹک)، ارشد منیر(جوڈو)، حامد ناز(جونیئر سپورٹس)، سونیا منظور (جوجسٹو)، طاہر عباس، ندرت بیان مجید(کک باکسنگ)، جاوید بھٹہ (کبڈی)، محمد ندیم (کراٹے)، محمد کشور، شاہد فرحان (موئے تھائی)، مفتی محمد حسیب الدین حیدر (رائفل شوٹنگ)، احمد محمود (روئنگ) ، شیراز سلیم (سکواش)،بابر شیرازی (سافٹ بال)، ندیم شہزاد (تائیکوانڈو)، شعیب وسیم (ٹینس)،راحیل علی (ٹگ آف وار)، اعجاز ملک (تھرو بال)، جبیں بھٹی فاخرہ (والی بال)و دیگرنے شرکت کی۔

بٹ (ووشو) اورمس عمران نورین (ہینڈ بال) شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...