اے لائسنس کوچنگ کورس فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاؤن میں جاری

اے لائسنس کوچنگ کورس فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاؤن میں جاری

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کا پہلا اے لائسنس کوچنگ کورس فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاؤن میں دوسرے روز بھی جاری رہا ، کورس میں ملکی و غیر ملکی شرکاء کو ایرانی انسٹرکٹر اردشیر پور نعمت بریفنگ دے رہے ہیں ۔ کورس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور مالدیپ کے کوچز کے علاوہ واحد مقامی خاتون کوچ کرن الیاس بھی ہیں شامل ہیں۔۔ لاہور کے گرم موسم اور کوچز کی عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹیکل سیشن صبح چھ سے نو بجے تک فیم کلب میں منعقد کروایا جارہا ہے جس کے بعد تمام تھیوری سیشن فیفا فٹ بال ہاؤس میں ہوں گے۔ بھوٹان کے دو کوچز کی عدم شرکت کے باعث کورس کے شرکاء کی تعداد 19 رہ گئی ہے، کورس 27 مئی تک جاری رہے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...