راجر فیڈرر نے استنبول اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

راجر فیڈرر نے استنبول اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

استنبول( نیٹ نیوز) سترہ مرتبہ گرینڈ سلیمچیمپئن راجر فیڈرر نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے استنبول اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے یوروگوئے کے پیبلو شاویز کو شکست دے کر کیریئر کا 85 واں ٹائٹل جیتا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے یوروگوئے کے پیبلو شاویز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 7-6 رہا۔ واضح رہے کہ یہ راجر فیڈرر کے کیریئر کا 85 واں ٹائٹل ہے انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طر ح ایونٹس جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...