گالفرٹائیگروڈز کا گرل فرینڈ لنزے سے علیحدگی کا اعلان

گالفرٹائیگروڈز کا گرل فرینڈ لنزے سے علیحدگی کا اعلان

لندن( نیٹ نیوز) گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز نے اپنی گرل فرینڈ لنزے وون سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ لنزے وون سکیئنگ میں اولپمک چیمپئن ہیں۔ جوڑے کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے اعلان کے مطابق دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مصروف رہتے ہیں اور ایک دوسرے کیلئے وقت نکالنے میں شدید دشواری محسوس کرتے ہیں، اسی لئے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ لنزے وون نے اس بارے میں اپنے فیس بک پیج پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کے مطابق جوڑے نے تین سال ایک ساتھ رہنے کے بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔ ادھر وڈز کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ گزارا گیا وقت ان کے لیے ہمیشہ باعث مسرت رہے گا۔ اس جوڑی کو آخری بار گذشتہ ماہ کھیلے گئے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اس موقعے پر وڈز کی 7 سالہ بیٹی سیم اور6 سالہ بیٹی چارلی بھی ساتھ تھیں۔ قبل ازیں ٹائیگر وڈز نے سویڈن سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل سے شادی کی تھی۔

تاہم 2010 میں متعدد غیر ازدواجی تعلقات منظرِ عام پر آنے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...