ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس نارڈاؤگ لارس پیٹر نے جیت لی

ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس نارڈاؤگ لارس پیٹر نے جیت لی

یارکشائر ( نیٹ نیوز ) ناروے کے نارڈاؤگ لارس پیٹر نے ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس اپنے نام کرلی۔ویک فیلڈ سے لیڈز تک 167 کلومیٹرز کا فاصلہ فاتح کھلاڑی نے بارہ گھنٹے سینتالیس منٹ میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کی انگلینڈ میں جاری سائیکل ریس ٹور آف یارکشائر کا آخری مرحلہ ویک فیلڈ سے لیڈز تک 167 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ شرکاء نے فائنل مرحلے میں کامیابی کے لئے خوب زور لگایا۔ ناروے کے نارڈاؤگ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ، انہوں نے فائنل مرحلے کا مقررہ فاصلہ بارہ گھنٹے سینتالیس منٹ میں طے کر کے فتح کا جھنڈا گاڑا۔ سپین کے سیموئل سانچیز گونزالیز دوسرے جبکہ فرانسیسی سائیکلسٹ تھوماس ووکلر تیسرے نمبر پر رہے انہوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت سے کامیابی حاصل کی ہے جس کی خوشی ناقابل بیان ہے اور اسی طرح اگلے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...