قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 8 مئی کو روانہ ہوگی

قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 8 مئی کو روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 8 مئی کو روس روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیمپئن شپ 12 سے 18 مئی تک روس میں کھیلی جائے گی جس میں دو مرد اور ایک خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں شاہد اکبر اور عاطف جبکہ خواتین کھلاڑی میں ناجیہ خان شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچ ٹی کے لودھی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اولمپکس کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے قومی کھلاڑیوں کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔