ایشین سینئر انفرادی جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

ایشین سینئر انفرادی جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کویت میں ہونے والی ایشین سینئر انفرادی جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان (کل) بدھ کو کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیدریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ کیلئے 14مرد و خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے جن میں 10 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے 5 مرد اور 2 خواتین کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب سات مئی کو کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ 12سے 16مئی تک کویت میں کھیلی جائیگی جس کیلئے قومی ٹیم 10مئی کو کویت روانہ ہوگی۔