انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

ممبئی ( نیٹ نیوز) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج ممبئی انڈینز کا مقابلہ دہلی ڈیئر ڈیولز سے واینکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں مصروف ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...