کھلاڑی فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، نویدا کرم

کھلاڑی فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، نویدا کرم

لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی کر کٹ ٹیم کیمنیجرنوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلا دیش پر موجود فتح کی متلاشی قومی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا۔اس حوالے سے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹیم منیجر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ کرائی جائے گی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں تنزلی سے بچنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئیپ کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...