پنجاب انسٹی ٹیوآفکارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب انسٹی ٹیوآفکارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر پروفیسر ڈاکٹر بلال ذکریا خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان کی جگہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر راجہ پرویز اختر کو لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو ماہ قبل بھی پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹوپروفیسر بلال ذکریاخان کوہسپتال کے معاملات چلانے میں ناکامی پر انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پی آئی سی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین خواجہ احمد حسان ان کیلئے مہلت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...