تحریک انصافپارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے،نعیم اللہ گل

تحریک انصافپارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے،نعیم اللہ گل

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ تحریک انصافپارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے ۔عمران خان اب دھرنے سے توبہ کریں سات ماہ تک ملک کو معاشی نقصان پہنچانے والے عمران خان اب ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی ہی وہ فورم ہے جہاں عمران خان کا موقف سن کر تمام پارلیمانی جماعتیں اپنی رائے دی سکتی ہیں

اوران کے مطالبات پر اظہار خیال کرسکتی ہیں۔مسلم لیگ ن نے تحریک انصافکے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اس لئے اب وہ شور مچانا بند کرے۔14اگست 2014ء کو دھرنوں کی آڑ میں ایک بہت بڑی اور بدترین سازش تیار کی گئی اوراس سازش کے تانے بانے لند ن میں ملتے ہیں کیونکہ وہاں پر پہلے ہی ملاقاتیں کرائی جاچکی تھیں اس سازش کا مقصد مسلم لیگ(ن) کی منتخب حکومت کوگرا کرپاکستان کو مزید تباہ کرنا تھااوراس مقصد کیلئے اربوں روپے جمع کیے گئے اور پاکستان کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ،گھناؤنی ،بدترین اورناپاک سازش تھی عوام نے یہ سازش ناکام بنادی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...