فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا گلشن راوی میں میڈیکل کیمپ1400مریضوں کا معائنہ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا گلشن راوی میں میڈیکل کیمپ1400مریضوں کا معائنہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت گلشن راوی میں فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیاجس میں چودہ سو سے زائد مریضوں کے طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد کی بلڈ گروپنگ ، شوگر ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ بھی کیے گئے۔ فٹ بال گراؤنڈ مون مارکیٹ گلشن راوی میں فری میڈیکل کیمپ کی سرپرستی جماعۃ الدعوۃ گلشن راوی کے مسؤل حافظ حبیب الرحمن نے کی۔ میڈیکل کیمپ پر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اس فری میڈیکل کیمپ پر آنے والے مریضوں کو طبی مشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی جماعت کی جانب سے مفت فراہم کی گئیں جبکہ اس موقع پر علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے فری میڈیکل کیمپ کی اس کاوش کا سراہا۔ میڈیکل کیمپ میں آنکھ، کان ،گلہ ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن ،جگر ومعدہ ، گائنی، چلڈرن،سکن کے1415 مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔ میڈیکل کیمپ میں 316 افراد کی بلڈ گروپنگ اور شوگر کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس موقع پر حافظ حبیب الرحمن نے کہا کہ خدمت خلق کا کام کرنا سنت نبویﷺ ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ہی مستحق لوگوں کو ترجیح دی ہے۔ ہم رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...