کسی سیاستدان کو بھی اداروں کی تضحیک کا حق نہیں،تحسین فواد

کسی سیاستدان کو بھی اداروں کی تضحیک کا حق نہیں،تحسین فواد

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی تحسین فواد نے کہاہے کہ الطاف حسین کا بیان باعث حیرت ہے پاکستان سے محبت کرنے والا کوئی شخص پاک فوج کے سربراہ کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا۔قومی اداروں کی عزت اوراحترام کرنا ہر محب وطن شہری پر لازم ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ کراچیکیشہریوں کی ایک بڑی تعداد الطاف حسین کی چاہنے والی ہے اور ان کا پاکستان کی سیاست میں ایک اہم کردار ہے۔

ان کو کسی بھی قومی ادارے کی تضحیک کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کوساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے اس لئے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اور قومی سلامتی کے اداروں کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...