جماعت اسلامی کی بچے کو جلانے کے واقعے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

جماعت اسلامی کی بچے کو جلانے کے واقعے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے شیخوپورہ میں زمیندار کے ہاتھوں10سالہ بچے کے جلنے کے واقعہ پر توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کرائے جانے والے توجہ دلاؤنوٹس میں کہا گیا ہے کہ’’کیا یہ درست ہے کہ3 مئی 2015ء کے قومی اخبارت میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق ’’تھانہ فاروق آباد شیخوپورہ کے ایک زمیندار ’’قیوم ‘‘نے ایک مزارع کے 10سالہ بیٹے ’’ فریاد ‘‘کو گندم کے سٹے اٹھانے پر مشتعل ہو کر قریبی جلتے کھیت میں پھینک دیا ، اس مقدمے کی ایف آئی آرمہیا کی جائے اور اب تک کی ہونے والی کارروائی کی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے‘ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مطالبہ کیاکہ حکومت متاثرہ خاندان کو فی الفور انصاف فراہم کرے۔بچے کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...