اشیاء خوردونوش کی قیمتو ں میں گزشتہ ایک ما ہ کے دورا ن اضا فہ

اشیاء خوردونوش کی قیمتو ں میں گزشتہ ایک ما ہ کے دورا ن اضا فہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والے اخراجات مہنگائی اور افراط زر کی شرح میں اضافے سے متعلق اعداد و شمار کی تفصیل جاری کر دی ہے ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافے اور کمی سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران اشیاء خوردونوش پیاز 18 فیصد مچھلی 7.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ تازہ پھلوں کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ۔ سبزیوں کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹماٹر 22 فیصد ، انڈے 7 فیصد ، آلو 1.6 فیصد اور گھی 4 فیصد سستا ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...