’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن،رنگ رو ڈ اتھارٹی ملازمین کیلئے سروس رولز تیار کرنے کا حکم

’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن،رنگ رو ڈ اتھارٹی ملازمین کیلئے سروس رولز تیار ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے)روز نامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،کمشنر لاہور نے رنگ روڈ اتھارٹی کے ملازمین کیلئے سروس رولز تیار کرنے کا حکم دے دیا۔روز نامہ پاکستان 9اپریل کو خبر شائع کی گئی تھی کہ لاہور رنگ روڑ اتھارٹی کے 300ریگولر ملازمین کو کنٹریکٹ ملازمین میں تبدیل کر دیا اور رنگ روڈ ملازمین کیلئے سروس پالیسی بھی نہیں ہے جس پر کمشنر لاہور نے ایکشن لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں ملازمین کیلئے سروسز پالیسی رولز تیا ر کیے جانے چاہییں تاکہ اس کے بعدملازمین کو ریگولر کیا جا سکے۔جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے شعبہ ایڈمنسٹریشن نے تمام ملازمین کی کیڈر کے لحاظ سے فہرستیں تیار کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوا دی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...